• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبوں کو معذور کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا


خصوصی افراد سے متعلق سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ’معذور‘ کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا۔

سپریم کورٹ نے خصوصی افراد کے ملازمت کوٹہ سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کر دیا، جبکہ عبید اللّٰہ کو ملازمت نہ دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

سپریم کورٹ نے ایک ماہ کے اندر میرٹ کے مطابق معذور کوٹہ پر بھرتیاں کرنے کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے قراردیا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں سرکاری سطح پر معذور لفظ کا استعمال بند کر دیں، سرکاری خط و کتابت، سرکلرز اور نوٹیفکیشن میں معذور کی بجائے معذوری کا حامل شخص یا منفرد صلاحیتوں کا حامل شخص لکھا جائے۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ معذور لفظ استعمال کرنے سے اس شخص کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے، آئین پاکستان خصوصی افراد کو عام افراد کے مساوی حقوق دیتا ہے، ڈس ایبل پرسن آرڈیننس کے مطابق کسی شعبے میں 2 فیصد کوٹہ خصوصی افراد کے لیے مختص ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ معاشرے میں ایسے افراد کو حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، عام تاثر ہے کہ وہ کوئی کام درست انداز میں نہیں کرسکتے، خصوصی افراد کوملازمت سرانجام دینے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

تازہ ترین