• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی ایل او سی پر شہری آبادی پر گولہ باری، ایک خاتون زخمی

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دانستہ طور پر شہری آباد کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

تازہ ترین