پاکستان میں موجود لوڈشیڈنگ کے اہم مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک نیا جنریٹر تیار کیا ہے ۔اس کو ماہرین کی جانب سے ’’مونسٹر ایکس ‘‘کا نام دیا گیا ہے ۔یہ اب پیدا وار کے مرحلے میں ہے ۔اس کے ان گنت حیرت انگیز خواص ہیں جن میں 2000 واٹ بجلی کا آئوٹ پٹ 1700 واٹ اور بجلی اور ایک وقت میں 11 آلات بلکہ ایک برقی کار کو چارج کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔
مونسٹر ایکس کو لائف ٹائم گارنٹی کے ساتھ فروخت کیا جائے گا۔ اس کے ذریعے ایک ہی وقت میں فریج ، استری اور گھر کے کئی آلات گھنٹوں تک چلائے جاسکتے ہیں اور اسے شمسی پینل سے چارج کرنے کی سہولت بھی حاصل ہے۔
اس میں تیز چارجنگ کرنے والے چار یو ایس بی پورٹ، دیواروں کے لیے چار عدد بجلی کے آؤٹ پٹ جب کہ 60 واٹ کی دو عدد پی ڈی یو ایس بی سی پورٹس لگائی گئی ہیں۔ اس کی بیٹری ٹیسلا ٹیکنالوجی کی طرز پر بنائی گئ ہے ۔دوسری جانب مونسٹر ایکس کسی جنریٹر کی طرح بہت بھاری نہیں بلکہ اسے باآسانی کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اسے ایک ایپ کے ذریعے بھی چلانا ممکن ہے۔
مونسٹر ایکس میں یوپی ایس کی سہولت بھی موجود ہے اور بجلی فیل ہونے کی صورت میں یہ ازخود توانائی کی روانی جاری رکھتا ہے۔ اپنے خاص سرکٹ کی بدولت مونسٹر ایکس بہت تیزی سے اپنے اندر بجلی جمع کرتا رہتا ہے۔مونسٹرایکس کو تین مختلف انداز سے چارج کیا جاسکتا ہے۔ اسے 200 واٹ ڈی سی، 400 واٹ اے سی اور 200 واٹ سولر طریقے سے چارج کیا جاسکتا ہے۔آپ اس کو کسی بھی طریقے سے چارج کریں ،100 فی صد چارجنگ میں 2 گھنٹے ہی لگتے ہیں ۔