• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو: جوہی میں نویں روز بھی سیلابی صورتحال برقرار

دادو: جوہی میں نویں روز بھی سیلابی صورتحال برقرار


ضلع دادو کی تحصیل جوہی کے علاقے کاچھو میں سیلابی صورتِ حال کے بعد نویں روز بھی معمولاتِ زندگی بحال نہ ہو سکے، متاثرہ علاقوں میں اشیائے خورد و نوش کی قلت ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر دادو کے مطابق راستوں کی بحالی پر کام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے، جلد تمام راستے بحال کر دیےجائیں گے۔

جوہی کے علاقے کاچھو میں سیلاب کے باعث یونین کونسل ڈرگھ بالا، چھنی، والی پاندہی، ساوڑو، ٹنڈو رحیم خان، شاھ حسن اور ہیرو خان کے 200سے زائد دیہات اور جوہی سے واہی پاندہی اور گورکھ ہل اسٹیشن کے طرف جانے والی سڑک کا زمینی رابطہ تحصیل ہیڈ کوارٹر جوہی سے منقطع ہو گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر دادو راجہ شاہ زمان کا کہنا ہے کہ راستوں کی بحالی پر کام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے، جوہی سے واہی پاندہی اور گورکھ ہل روڈ کی بحالی کا کام 65 فیصد ہوچکا ہے، جلد تمام راستے بحال کر دیئےجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں، صحت کی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین