• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:اتوار بازاروں میں سبزی کے نرخ کنٹرول سے باہر


پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور کے اتوار بازاروں میں بھی سبزیوں کے نرخ کنٹرول میں نہ آسکے۔

60 روپے کلو فروخت ہونے والے ٹماٹروں نے سینچری مکمل کرلی،سبزیاں صارفین کی قوتِ خرید سے باہر ہوگئیں۔

سستے اتوار بازاروں میں گوبھی، شملہ مرچ، ہری مرچ، اروی بھی 100،100 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی۔

لاہور کے اتوار بازاروں میں آلو، تورائی، کدو، بھنڈی، کریلے 80 روپے کلو میں فروخت ہوتے رہے جبکہ لہسن، لیموں 200 روپے، ادرک 480 روپے میں بکی۔

صارفین کا کہنا ہے کہ یہاں پر بھی دکاندار من مانے ریٹس پر سبزیاں فروخت کر رہے ہیں، اتوار بازاروں میں بھی سستی اشیا نہیں مل رہیں۔

تازہ ترین