جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کے منافی قانون نہیں بن سکتا، ہم نے دھاندلی کو چیلنج کیا۔
پشاور میں جمعیت علماء اسلام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم نے 70 سال کشمیریوں کی کیا جنگ لڑی ہے؟
انہوں نے کہا کہ کل سوچ رہے تھے کہ سری نگر کیسے لینا ہے آج سوچتے ہیں مظفرآباد کیسے بچانا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدام کیا۔
سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ان حکمرانوں کی ہماری تہذیب سے کوئی وابستگی نہیں ہے۔
فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو آئین اور قانون کی بالادستی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، آمرانہ رویوں سے پہلے بھی لڑتے تھے اب بھی لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ کے حربوں سے کوئی خوف نہیں ہے ، ذاتی اورپارٹی مفادات سے بالا تر ہوکرملکی مفاد کے لیے سوچنا ہوگا۔
فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کوبچانا ہے توان حکمرانوں کونکالنا ہوگا، یہ حکمران اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔