اسپیکر پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ ق کے صدر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ، کورونا وبا ختم ہونے کے بعد بھی مستحق افراد کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
لاہور میں مسلم لیگ ق کے سینیئر صوبائی نائب صدر چودھری سلیم بریار نے چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
چودھری پرویز الٰہی نے سلیم بریار کوہدایت کی کہ پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کی جائے اور عہدیداران اور کارکنوں کو متحرک کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے معاشی صورتحال کافی کمزور ہے۔