• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے، اسلم اقبال

پنجاب کے وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی رتی بھر گنجائش نہیں، سابق حکمرانوں نے غریب عوام کا حق چھینا، انہیں حساب دینا پڑے گا۔

لاہور میں اپنے انتخابی حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، حکومت نے دو سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام نےتبدیلی کامینڈیٹ دیا، اب تبدیلی آکر رہے گی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے والا ہر مافیا انجام کو پہنچے گا۔

تازہ ترین