• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پالیسی پر حکومتی اختلافات کا بیان، رحمان ملک کا معاملہ سینیٹ میں لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نما ئندہ خصوصی ) سینیٹر رحمان ملک نے شیرین مزاری کے وزیراعظم و وزارت خارجہ کے مابین کشمیر پالیسی پر اختلافات کی خبر پر اظہار تشویش کرتے ہو ئے سینیٹ میں تو جہ دلا ئو نو ٹس جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر پالیسی پر وزیراعظم ہائوس اور وزارت خارجہ کے مابین اختلافات کے حوالے سے شیریں مزاری کا بیان قابل تشویش ہے۔ سینیٹر رحمان ملک شیریں مزاری حکومت کی سرکردہ وزیر ہیں جنکا بیان نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے، اب جب کشمیر نازک صورتحال سے گزر رہا ہے شیریں مزاری کے بیان سے قوم میں کشمیرپالیسی کے حوالے سے تشویش پیدا ہوگئی ہے، قوم جاننا چاہتی ہے کہ وزیراعظم ہاوس اور وزارت خارجہ کے مابین کونسے اختلافات ہیں جنکی وجہ سےکشمیر پالیسی پر عمل درآمد نہ ہوسکا، وزایراعظم پارلیمنٹ ہاؤس میں آکر وضاحت دے تاکہ کشمیر پالیسی پر عوام کے شکوک وشبہات دور کئے جا سکیں ، اس حوالے سے سینیٹ میں کالنگ اٹینشن جمع کر رہا ہوں کہ کشمیر پالیسی پر حکومت وضاحت پیش کرے، شروع دن سے حکومت کیطرف سے کشمیر پر سرد رو یئے کی بات کرتا آیا ہوں،مودی و بھارتی مظالم کیخلاف درجنوں خطوط اور دستاویزات بین الالقوامی اداروں اور حکومت کو ارسال کر چکا ہوں ،حکومت کو کئی بار مودی کیخلاف بطور جنگی مجرم مقدمہ درج کرنے کا مشورہ دے چکا ہوں ۔

تازہ ترین