• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات،حتمی ووٹر لسٹ جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات،حتمی ووٹر لسٹ جاری، سابقہ باڈی تحلیل کر دی گئی،تیس سال بعد تاریخ میں پہلی بار پی ایم اے کے انتخابات 2 سال کی مدت پوری ہونے پر کروانے کیلئے میدان تیار، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج، ڈاکٹر رانا خاور، ڈاکٹر شیخ عبدالخالق، ڈاکٹر عمران رفیق، ڈاکٹر امجد باری، ڈاکٹر فرحان خان ، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر، ڈاکٹر وقار نیازی، ڈاکٹر ثمر احمد، ڈاکٹر آصف نیازی، ڈاکٹر محمد مسعود، ڈاکٹر عمیر اشرف، ڈاکٹر محمد امجد، ڈاکٹر وسیم یوسفی، ڈاکٹر سعید احمد ڈاکٹر نوید بزدار نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ 15 اگست 2018 کو ہائی کورٹ ملتان بنچ کے حکم پر 8 سال بعد سیکرٹری صحت نے الیکشن کمشنر مقرر کر کے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے غیر جانبدارانہ الیکشن کا انعقاد کرایا ، جس میں ضلع ملتان کے ڈاکٹر کمیونٹی نے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یو ڈی ایف کے تمام پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا، الیکشن کمیشن میں کئے ہوئے وعدے کے مطابق 16 اگست 2018 کو حلف لینے کے بعد تمام کابینہ نے یہ فیصلہ کیا کہ 1991ء میں بنائے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے آئین میں بنیادی تبدیلیاں کی جائیں گی تاکہ ہر 2 سال بعد ڈاکٹر کمیونٹی سے اعتماد حاصل کرکے ہی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا سکے، یو ڈی ایف کے جمہوری منشور کے مطابق آج سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے نام ہم میں سے کوئی استعمال نہیں کرے گا یو ڈی ایف کے پلیٹ فارم سے ڈاکٹرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد کو جاری رکھیں گے،ایگزیکٹو کمیٹی نے بھاری اکثریت سے ڈاکٹر فہیم اختر لابر ایم ایس کارڈیالوجی اسپتال کو پی ایم اے ملتان الیکشن 2020سے 2022 کیلئے چیف الیکشن کمشنر نامزد کیا ہے، جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان نے تقریبا 3700 ڈاکٹرز کی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔
تازہ ترین