• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس وقار سیٹھ نے جوڈیشل کاٹیج نتھیہ گلی توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا

پشاور(نیوزرپورٹر)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے جوڈیشل کاٹیج نتھیہ گلی کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا جس پر 7کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی افتتاحی تقریب کے موقع پر رجسٹرارپشاورہائیکورٹ خواجہ وجیہہ الدین اور دیگر جوڈیشل افسران بھی موجود تھے اس ضمن میں جاری بیان کے مطابق جوڈیشل کاٹیج میں بعض تعمیراتی کام مکمل ہونے پر اس کا افتتاح کیا گیا جوڈیشل کاٹیج ایک تاریخی عمارت ہے جسے تقسیم سے قبل قائم کیا گیا تھا تاہم وقت کیساتھ جگہ کم پڑنے اورججز کی تعداد میں بھی اضافے کے باعث ضروریات کے مطابق اس میں توسیع کی جارہی ہے موجودہ جوڈیشل لاج کی تزئین وآرائش، اسے محفوظ بنانے اوراضافی سہولیات و تعمیرات کو سالانہ ڈیویلپمنٹ پروگرام میں ایک پروجیکٹ کے تحت منظور کیا گیا تھا پروجیکٹ کے تحت دوسوٹس کی تعمیر، سرونٹ کوارٹرز، پانی کے ٹینکوں کی منتقلی وتعمیر، آرام کی جگہ ، پارکنگ گیراج، ملحقہ زمین کے حصول اوردیگرتعمیراتی کام پر 7کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئےگی۔جوڈیشل کاٹیج میں توسیع وتعمیراتی منصوبے کوجون 2021سے قبل مکمل کیا جائے گا۔
تازہ ترین