ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں برس 14 جون کو ڈپریشن کے باعث خودکشی کرنے والے بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی تفتیش کے کیس میں ہر روز نیا موڑ سامنے آ رہا ہے ۔اینٹی منی لانڈرنگ ادارہ انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سی بی آئی کی جانب سے ریا چکرورتی کا کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر) چیک کیا گیا تو اداکارہ کا غیر معمولی ریکارڈ سامنے آیا، جس پر کئی لوگ حیران رہ گئے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق ریا چکرورتی کے اب تک سامنے آنے والے کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق اداکارہ سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد ایک ماہ بعد تک اداکار کے سابق منیجرز سے رابطے میں رہی۔ڈیٹا کے مطابق ریا چکرورتی نے سشانت سنگھ کی سابق منیجر شروتی کو آخری ایک سال سے بھی کم دورانیے میں مجموعی طور پر 800 سے زائد بار فون کالز کیں۔
اداکارہ نے سشانت کی سابق منیجر کو 569 ایک بار اور پھر کچھ وقفے کے بعد 222 فون کالز کیں، علاوہ ازیں اداکارہ نے انہیں موبائل پیغامات بھی بھیجے۔اسی طرح اداکارہ نے سشانت سنگھ کے ہاوس منیجر سموئل مرنڈا کو بھی 300 بار کے قریب فون کالز کیں۔
اسی طرح ریا چکربورتی نے گزشتہ ایک سال کے دوران اپنے والد، والدہ اور بھائی کے ساتھ فون پر غیر معمولی رابطہ کیا اور انہوں نے والد کو 1100 سے زائد بار فون کالز کیں۔ریا چکربورتی نے والدہ کے ساتھ دو مختلف نمبروں پر 743 بار فون کالز کے ذریعے رابطہ کیا، جن میں سے 223 مرتبہ والدہ نے انہیں فون کالز کیں۔
ڈیٹا کے مطابق ریا چکربورتی نے اپنے والد کو 800 سے زائد بار فون کالز کیں جب کہ والد نے انہیں 300 بار فون کالز کیں۔