• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ بر آمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلستان جوہرمیں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، یونیورسٹی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر تھانے کی حدود بلاک 13 میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان لوٹ مار میں مصروف تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی فرا ر ہوگیا ، پولیس زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کررہی تھی کہ وہ راستے میں ہلاک ہوگیا ، ہلاک ملزم کی شناخت صفدر علی کے نام سے ہوئی ہے ، ہلاک ڈاکو کے قبضے سے 30 بور پستول،گولیاں اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی، علاوہ ازیں یونیورسٹی روڈبلاک 6ایف بی آر آفس کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت3ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3پستول بر آمد کرلئے ،پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت 30 سالہ جاوید علی ملک، 25سالہ نعیم احمد، 30سالہ وسیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین