• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن میں 6 اعشاریہ 7 شد ت کے زلزلے سے گھر اور عمارتیں لرز اٹھیں، عمارت کے ملبے تلے دب کر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

فلپائن کے وسطی علاقے زلزلے کی شدت سے لرز اٹھے، کئی مکانات تباہ ہوگئے، بندرگاہ کو بھی نقصان پہنچا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ فلپائن کے بیکول ریجن میں آج صبح آیا ہے، جس کی شدت سیکڑوں کلو میٹر دور تک محسوس کی گئی۔

لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کی شدت سے عمارتوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیئے: فلپائن میں ایک مرتبہ پھر زلزلہ، پانچ افراد ہلاک

عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو اہلکاروں کی کوششیں جاری ہیں۔

تازہ ترین