• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالم جبہ ،بلین ٹری سونامی، خیبر بینک، احتساب کمیشن اسکینڈلز، پشاور ہائیکورٹ کا نوٹس

مالم جبہ ،بلین ٹری سونامی، خیبر بینک، احتساب کمیشن اسکینڈلز، پشاور ہائیکورٹ کا نوٹس


پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ نے مالم جبہ، بلین ٹری سونامی، بینک آف خیبراور احتساب کمیشن سکینڈلز کو پس پشت ڈالنے اور نیب کی جانب سے ان میں تاحال کارروائی نہ کرنے کےخلاف دائر رٹ پٹیشن پر چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا واضح رہے کہ جنگ میڈیا گروپ نے مالم جبہ سکینڈل کو منظرعام پر لایا جس کے بعداس پر ایکشن لیا گیاگزشتہ روز چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس اکرام اللہ خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے درخواست گزارڈاکٹرعادل ظریف وغیرہ کی جانب سے دائر رٹ پر سماعت کی دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل علی گوہر درانی نے عدالت کو بتایا کہ مالم جبہ، بلین ٹری سونامی، بینک آف خیبر اور احتساب کمیشن میں مبینہ کرپشن وبے قاعدگیوں کے کیسز میں نیب کوئی دلچسپی نہیں لے رہا ہے اورکئی سالوں سے یہ کیسز سردخانے کی نذرہوچکے ہیں ۔نیب ان کیسز پر کارروائی نہ کرکے خود نیب آرڈیننس کی خلاف ورزی کررہا ہے علی گوہر درانی ایڈوکیٹ نے مزید دلائل دیئے کہ نیب صرف اپوزیشن کے خلاف سرگرم ہے،لہذا حکمران جماعت کو فائدہ پہنچانے اورانکے خلاف ریفرنسزدائر نہ کرنے پر نیب کیخلاف کارروائی کی جائے ۔

تازہ ترین