• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی او سوشل ویلفیئر بہاولپور کا سرکاری سکول پر چھاپہ، انتظامیہ کتابیں فروخت کرتے پکڑی گئی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)  والدین کی شکایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر شفیق تبسم نے اچانک گورنمنٹ دارالاطفال پاک مکتب پرائمری سکول کا دورہ کیا۔ جہاں پنجاب ٹیکس بک بورڈ کی کتابوں کے بجائے پرائیوٹ سکولوں کی کتابیں زائد قیمت پر فروخت کی جارہی تھیں۔اس موقع پر بچوں کے والدین محمد طیب،راشد الخیری ودیگر نے بتا یا کہ سکول انتظامیہ نے یہا ں اوور چارجنگ کرکے کتابوں کوفروخت کرنے کاسلسلہ جاری کیاہواہے۔ محمد طیب نے بتایا کہ اس کی بیٹی کیلئے  900روپے والا کورس  1800سو روپے میں فروخت کیا۔ اس موقع پر ڈی او شفیق تبسم نے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کروائیں گے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 
تازہ ترین