• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک اداکار کا عبدالرحمن پشاوری کو خراج عقیدت

اسلامی فتوحات پر مبنی مشہور و مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے جلال نے سلطنت عثمانیہ کیلئے لڑنے والے عبدالرحمن پشاوری کی خدمات کو یاد کرتے ہوئےانہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عبدالرحمن پشاوری کی تصویر بطور اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پشاور سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمن ایک پاکستانی شیر تھے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’عبدالرحمن پشاوری  نے ایک مشکل سفر طے کرکے اپنی کتابیں اور جیکٹ فروخت کرکے سلطنت عثمانیہ کی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔‘

جلال نے لکھا کہ ’جب اس بہادر شیر کی والدہ نے ان سے واپس آنے کی درخواست کی تو عبدالرحمن پشاوری نے جواب دیا کہ ترک اس وقت مشکل وقت میں ہیں میں ابھی واپس نہیں آسکتا۔‘

ترک اداکار نے لکھا کہ ’تجربہ کار جنگجو گالی پولی کے مقام پر مشکل محاذ کے باوجود ڈٹے رہے اور اب وہ استنبول کے مکہ سیمٹری میں مدفون ہیں۔‘

اس سے قبل جلال نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پاکستانی بہن بھائیو! آپ کو یوم آزادی مبارک ہو اور شہدا پاکستان کو سلام ۔‘


انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا تھا کہ ’آپ کا برادر ملک ترکی اور ترک عوام ہمیشہ آپ کے شانہ نشانہ کھڑے ہیں‘

تازہ ترین