• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف اور بلاول کا ٹیلی فونک رابطہ،APC جلد بلانے پر اتفاق

لندن( نیٹ نیوز) میاں محمد نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں جمہوریت کو مستحکم بنانے کیلئے مل جل کر چلنے اور جلد اے پی سی بلانے پر اتفاق کیا گیا ۔نواز شریف نے دوران گفتگو سابق صدر آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کیخلاف ہونے والے کسی بھی غیر آئینی اقدام کی مخالفت کرینگے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) جلد بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ نواز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو اے پی سی کے تمام فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

تازہ ترین