کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سبی ڈسٹرکٹ بار سبی کے وکلاء کے ایک وفد نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان سے ملاقات کی وکلاء وفد میں ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری آغا حنین اقبال منہاس صدر سبی بار اقبال مرغزانی جنرل سیکرٹری سانول خان مری سینئر وکیل حسنین لائبریری سیکریٹری واحد بخش درانی شامل تھے، وفد نے چیف جسٹس کو ہائیکورٹ سبی بینچ کو ریگولر کرنے سبی میں ایڈیشنل سیشن فیملی جج مجلس شوری کی تعیناتی سبی نصیرآباد کے وکلاء کو ٹریبونلز میں تعینات کرنے جیسے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان نے یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اس موقع پر بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی سلیم لاشاری چیئرمین ہیومن رائٹس راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ کوئٹہ بار کے صدرمحمد آصف ریکی بھی موجود تھے۔