• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ( اے پی پی )محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم ونسق کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق طلحہ سلیم ڈپٹی کمشنر ژوب کو تبدیل کرکے انہیں ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور شہک بلوچ کو ڈپٹی کمشنر ژوب تعینات کردیا گیا ہے جبکہ عظیم جان دومڑ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات اور ڈپٹی سیکرٹری (کابینہ) ایس اینڈ جی اے ڈی کو ڈپٹی کمشنر ہرنائی تعینات کردیاگیا ہے شعیب احمد اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل ضلع واشک کا تبادلہ کرکے انہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے اور امیر حمزہ بنگلزئی زیر تبادلہ کو اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل ضلع واشک تعینات کردیا گیا ہے ،دریں اثناء محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم ونسق کے جاری کردہ ایک الگ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری اربن پلاننگ وترقیات خلیق نذیر کیانی کو تبدیل کرکے انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے جبکہ سیکرٹری سائنس وٹیکنالوجی یاورحسین کو سیکرٹری اربن پلاننگ وترقیات کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔
تازہ ترین