• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ مخالف تقریر: ملزم مرزا افتخار کی ضمانت منظور

عدلیہ مخالف تقریر: ملزم مرزا افتخار کی ضمانت منظور 


اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف تقریر کیس میں ملزم مرزا افتخار الدین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ نے احکامات جاری کیئے۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ملزم کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ملزم نے جج اور عدلیہ سے متعلق کیا کہا ہے؟

ملزم کے وکیل نے عدالت کو جواب دیا کہ ملزم اس بیان میں اپنے الفاظ کی حد تک معافی مانگ چکے ہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ توہینِ عدالت کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، ہم تو ضمانت دیکھ رہے ہیں۔

چیف جسٹس اطہرمن اللّٰہ نے کہا کہ یہ پوری عدلیہ کو بدنام کرنے کا معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

ملزم مرزا افتخار کی درخواستِ ضمانت پر حکومت سے جواب طلب

ملزم مرزا افتخار کے وکیل نے کہا کہ ملزم کا وہ بیان ہم نے اپلوڈ یا وائرل نہیں کیا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملزم پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ، ہتکِ عزت اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ہم فیئر ٹرائل کو یقینی بنانے کے لیے ضمانت منظور کر رہے ہیں۔

عدالتِ عالیہ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف تقریر کے ملزم مرزا افتخارالدین کی ضمانت منظور کر لی۔

تازہ ترین