سابق صدر آصف علی زرداری نے سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو بلوچستان کی مضبوط آواز تھے۔
سابق صدر نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو کا انتقال جمہوری قوتوں کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وہ اپنے اصولوں پر زندگی بھر ثابت قدم رہے۔
آصف زرداری نے بزنجو خاندان اور ان کی پارٹی سے بھی اظہار تعزیت کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میر حاصل خان بزنجو جمہوریت پسند قوتوں کا بہت بڑا اثاثہ تھے۔ ملک ایک اصول پرست اور جمہوری رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔