ایران نے امریکی حملے میں قتل ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کے نام سے ایرانی ساختہ میزائل بنالیا۔
ایرانی وزارت دفاع کے مطابق ایران نے مقامی طور پر دو کروز اور بیلسٹک میزائل تیار کیے ہیں، میزائلوں کو جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی کمانڈر ابو مہدی المہندس کا نام دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے نام پر بنائے گئے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کی رینج چودہ سو کلومیٹر ہے۔
واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس جنوری دو ہزار بیس میں بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملے میں مارے گئے تھے۔