• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ میں مجالس محرم

کراچی(پ ر) سفینۃ المومنین ٹرسٹ کے تحت مرکزی مجالس شہادت حضرت امام حسین ؑ یکم تا دس محرم روزانہ شب 07:30بجے جامع مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ میں منعقد ہونگی ، سوز خوانی مہدی مسعود برادران ،سلام ذیشان حیدر، آغا علی عباس،اصغر کاظمی اور سلمان،جبکہ مجلس سے مولانا علی رضا رضوی خطاب کرینگے،جبکہ 6محرم کو جھولا حضرت علی اصغر ؑ برآمد ہوگا، 9محرم کو مجلس صبح10بجے منعقد ہوگی جس کے بعد جلوس برآمد ہوگا اور حسینیاں ایرانیاں میں اختتام پذیر ہوگا، 10محرم کو مجلس صبح8بجے منعقد ہوگی بعد ازاں جلوس لیاقت آباد میں اختتام پذیر ہوگا اور شام غریباں کی مجلس بعد نماز مغربین ہوگی۔
تازہ ترین