• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے تمام کالجز کے کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

ڈائریکٹر کالجز پنجاب نے کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ 

ڈائریکٹر کالجز کی طرف سے پنجاب کے تمام کالجز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ 

مراسلے کے مطابق موبائل فون کے استعمال سے ڈسپلن کی خلاف ورزی اور تعلیم پر توجہ متاثر ہوتی ہے۔  کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال سے پڑھائی پر توجہ کم ہو جاتی ہے۔ 

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اساتذہ اور طالب علم کلاس رومز میں موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید