• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کے والد راجہ نذر حسین کے ایصال ثواب کیلئے ھونسلو میں تقریب

ضلع چکوال کی معروف سماجی شخصیت اور ایلنگ بارو کے کونسلر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کے والد راجہ نذر حسین مرحوم کے ایصال ثواب کے ھونسلو کی مرکزی جامع مسجد کے کمیونٹی ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب میں پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل، ڈپٹی ہائی کمشنر، پریس منسٹر علی نواز ملک، ویلفیئر منسٹر اعجاز حسین، میئر آف برنٹ طارق ڈار، سابق ایم پی وریندر شرما، سابق میئر آف ھونسلو نثار ملک، سامعیہ چوہدری، کونسلر حنا میر، راجہ مظہر حیات، الڈرمین مشتاق لاشاری، ڈپٹی میئر ھونسلو شکیل اعوان، کونسلر ریاض گل، خرم شہزاد، حسن شاہ ایڈووکیٹ، زبیر اعوان کے علاوہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرحوم راجہ نذر حسین 1930 میں چکوال میں پیدا ہوئے جہاں ابتدائی تعلیم بھارت کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کے ساتھ گورنمنٹ اسکول منڈے تحصیل چکوال سے حاصل کی، تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا خاص طور پر تقسیم کے ہنگاموں سے چکوال کی ہندو برادری کی جانیں بچائیں۔

راجہ نذر حسین مرحوم کو چکوال کا بابائے تعلیم سمجھا جاتا تھا جنہوں نے 1970 میں جناح پبلک سکول کی بنیاد رکھی، اسی اسکول سے فارغ التحصیل ہزاروں طالب علم اس وقت پاکستان کی افواج میں بڑے بڑے عہدوں پر کام کر رہے ہیں۔

 مرحوم نے اپنی زندگی میں خواتین کے کالج کے لیے اخوت کو ایک ارب سے زائد کی زمین بھی دی جو اب علاقے کی پہلی خواتین یونیورسٹی بننے جا رہی ہے۔

مرحوم راجہ نذر حسین کے پسماندگان میں 6 بیٹے، ایک بیٹی اور 30 پوتے پوتیاں شامل ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید