راولپنڈی(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو اپنے کارکنوں کو عزت دیتی ہے۔
پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے میں خود راولپنڈی کے مختلف حلقوں کا دورہ کروں گا اور کارکنوں سے رابطہ کیا جائیگا مہنگائی کی موجودہ صوورتحال پر عوامی احتجاجی مہم شروع کی جائیگی۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا اور دیتی رہے گی ،ہمارا عزم غیر متزلزل اور حوصلے بلند ہیں، کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ۔