• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا کو نااہلی کیس میں دوبارہ نوٹس جاری ،17ستمبر تک جواب طلب

فیصل واوڈا کو نااہلی کیس میں دوبارہ نوٹس جاری


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دوہری شہریت چھپانے اور جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 ستمبر تک جواب طلب کر لیا ہے ، جمعرات کو جسٹس عامر فاروق نے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کیلئے میاں فیصل ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت کی، اس موقع پر الیکشن کمیشن اور وفاق کی جانب سے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے تاہم وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی وکیل پیش ہوا نہ ہی انکی طرف سے کوئی جواب جمع کرایا گیا، اس پر درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ سات ماہ گزرنے کے باوجود فیصل واوڈا کی جانب جواب جمع نہیں کرایا جا سکا ، یہ لوگ آئینی عدالت کو اتنا آسان کیوں لیتے ہیں؟ فیصل واوڈا کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے۔

تازہ ترین