دبئی میں رمضان المبارک کے دوران قیمتوں میں ہیرا پھیری پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
دبئی حکام کے مطابق قیمتوں میں ناجائز رد و بدل پر ایک لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا۔
کنزیومر پروٹیکشن حکام نے مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاول، دودھ، چینی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں رد و بدل نہیں ہوسکتا۔
حکام نے تاجروں کو وارننگ دی کہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔