• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں رواں سال ڈوبنے کے 25واقعات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی میں رواں سال پانی میں ڈوبنے کے25 واقعات رپورٹ ہوئے۔ترجمان ریسکیو1122کے مطابق یکم جنوری سے20اگست تک پانی میں ڈوبنے کی 25 ایمرجنسیز ریسکیو 1122 کو رپورٹ ہوئیں جن میں ایمرجنسی ریسکیو سروس فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام نے کہاہے کہ مون سون کے دوران والدین اپنے بچوں کو ندی نالوں کے قریب نہ جانے دیں، بارش کے دنوں میں بچوں کو گھروں میں رکھیں۔ بارشوں میں عوام الیکٹرک پول اوروائر سے دور رہیں اور تیز ڈرائیونگ سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہاکہ پانی کے کنارے، پلوں پر سیلفی اور فوٹوگرافی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اس دوران ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پرخطر مقامات پر نہانے اور تیراکی سے گریز کریں۔
تازہ ترین