کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم لسبیلہ،خضدار، بارکھان، ژوب، موسی خیل، لورالائی، سبی اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 38، بارکھان 37،دالبندین44، گوادر44، قلات33 ، خضدار38، لسبیلہ37، نوکنڈی42،سبی43، تربت 40، ژوب40اور زیارت میں 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج جمعہ لسبیلہ،خضدار، بارکھان، ژوب، موسی خیل، لورالائی، سبی اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔