سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں ہائی ٹرانسمیشن لائن سے کیبل ٹکرا گئے، جس سے ایک نوجوان ہلاک اور بچی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حیدر آباد کے علاقے اسلام آباد چوک سے گزرنے والی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے اوپر سے کیبل ڈالے جا رہے تھے۔
کیبل ڈالے جانے کے دوران ہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا گئے ، جس سے کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ بچی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیئے: نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق
حادثے کے زخمیوں اور نوجوان کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔