پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید عوام کی فکر کریں، شہباز شریف اور نواز شریف کی گردان سے باز آئیں۔
رانا ثناء نے اپنے بیان میں کہا کہ شیخ رشید ایک سو سے زائد بے گناہ مسافروں کے قتل کا جواب دیں۔
انہوں نے کہا کہ روز سیاسی گھر بدلنے والے سیاست کے ریلو کٹے ہر وقت صرف سیاسی سازش کی سوچ میں رہتے ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن شیخ رشید اور عمران نیازی کی سیاست کو دفن کر کے سانس لے گی۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ مریم نواز ایک سیاسی حقیقت بن چکی ہیں اور شیخ رشید جیسے سیاسی لوٹوں کے اوسان خطا ہو رہے ہیں۔