قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔
کراچی سے جاری اپنے بیان میں ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔
اسلام آباد اور لاہور کا یکطر فہ کرایہ سات ہزار 879 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ صرف ہینڈ کیری دستی سامان لے جانے کی اجازت ہو گی۔ سامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ آٹھ ہزار 543 کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مسافر کو 35 کلو سامان لیجانے کی سہولت ہو گی۔
ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد کے چار اور لاہور کے لئے دو پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں۔ کرایوں میں کمی غیر معینہ مدد تک رہے گی۔