ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں ہر روز نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں سپریم کورٹ نے معاملہ کی تفتیش سی بی آئی کو سونپی ہے۔ جس کے بعد سی بی آئی کی ٹیم کیس کی تفتیش کے لئے ممبئی پہنچی ہے۔ اداکار کی موت کے بعد ان کی گرل فرینڈ اور بولی وڈ اداکارہ ریا چکرورتی اور بولی وڈ فلم ساز مہیش بھٹ کا نام کافی سرخیوں میں رہا۔ سشانت کی موت کے بعد دونوں کی کچھ تصویریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس دوران ریا چکرورتی نے جس دن سشانت سنگھ راجپوت کا گھر چھوڑا تھا، یعنی آٹھ جون کو مہیش بھٹ کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ سامنے آئی ہے جو کافی وائرل ہو رہی ہے۔ریا چکرورتی اور مہیش بھٹ کے درمیان آٹھ جون کو ہوئی اس بات چیت کے وائرل ہوتے ہی قیاس آرئیاں جا ری ہیں کہ اداکارہ نے خود ہی سشانت سنگھ راجپوت سے رشتہ توڑا تھا۔ دراصل، اداکار کی موت کے بعد سے ہی کہا جا رہا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت نے خود ہی ریا چکرورتی سے رشتہ توڑا تھا، لیکن اب مہیش بھٹ کے ساتھ ریا چکرورتی کی بات چیت سامنے آنے کے بعد معاملہ کچھ اور ہی دکھائی دے رہا ہے۔ لیک ہوئی چیٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ نے خود ہی سشانت کا گھر چھوڑا تھا اور وہ اس رشتے میں خوش بھی نہیں تھی۔انڈیا ٹوڈے نے ریا چکرورتی اور مہیش بھٹ کے درمیان بات چیت کا اسکرین شاٹ شئیر کیا ہے جس میں ریا، مہیش بھٹ کو میسیج میں لکھتی ہیں ’ عائشہ آگے بڑھ گئی ہے سر، بھاری دل اور شانتی کے ساتھ۔ آپ کے ساتھ ہوئی آخری بات چیت نے میری آنکھیں کھول دیں۔ آپ میرے اینجل ہیں۔ آپ تب بھی تھے اور اب بھی ہیں‘۔