• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،بی آر ٹی بس پھر خراب ، مین ٹریک بند ،سروس رک گئی

پشاور(نمائندہ جنگ)بس ریپڈ ٹرانزٹ BRT کا بس خراب ہونے سے ایک مرتبہ پھر مین ٹریک بند اور سروس رک گئی جس کے باعث تمام اسٹیشنوں پر مسافروں کی قطاریں لگ گئیں جبکہ خراب شدہ بس کے مسافر پیدل چل کر دوسرے سٹیشن پہنچ گئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے 13 اگست کو پشاور کے عوام کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے 70 ارب روپے کی لاگت سے بی آر ٹی منصوبہ کا افتتاح کرکے اسے عوام کیلئے کھول دیا تھا،جس میں روزانہ ہزاروں افراد سفر کررہے ہیں،افتتاح کے اگلے روز 14اگست کو بی آر ٹی مین ٹریک پر ایک بس خراب ہوگیا تھا جبکہ جمعہ کی شب ہشتنگری اور گلبہار سٹیشن کے درمیان ایک مرتبہ پھر مین ٹریک پر بس میں خرابی کے باعث بی آر ٹی سروس تقریبا آدھے گھنٹے تک معطل رہی ،اس دوران بی آر ٹی بسوں کے قطار کیساتھ مختلف سٹیشنوں پر بسوں کے منتظر مسافروں کا ہجوم بن گیاجبکہ بس میں سوار مسافر پیدل چل کر اگلے سٹیشن پر پہنچے، بعد ازاں بس کی خرابی دور کرکے ٹریک پر سروس بحال کردی گئی۔

تازہ ترین