اسلام آباد( نما ئندہ خصوصی)چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے پیمرا ریجنل آفس ملتان کا دورہ کیا۔ انچارج ریجنل آفس ملتان، فقیر افضل معصوم اور علی رضا (ڈپٹی جنرل منیجر آپریشن) نے چیئرمین پیمرا کو ملتان ریجن میں کیبل ٹی وی پرانڈین چینلز اور غیر اخلاقی مواد کےخلاف کی جانے والی کاروائیوں سے آگاہ کیا۔ چیئرمین پیمرا نے غیر اخلاقی مواد، غیر قانونی چینلز بلخصوص انڈین چینلزکی ترسیل کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین پیمرا نے کیبل آپریٹرز کے وفد کی ملاقات میں محرم الحرام کے حوالے سے جار ی کردہ ہدایت نامے پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔ چیئرمین پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو تاکید کی کہ اس امرکو یقینی بنایا جا ئے کہ نشر کیے جانے والے چینل مذہبی، معاشرتی، سماجی اور اخلاقی اقدار کے مطابق ہوں۔