ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق ایم این اے جمشید دستی کے خلاف جعلی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق کیس کی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے مدعی اور پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے دائر کردہ استغاثہ کے مطابق جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا جس سند کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں ہے۔