• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء اللّٰہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور


لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثناء اللّٰہ اور دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

دورانِ سماعت عدالت نے سوال کیا کہ کیا تمام ملزمان عدالت میں موجود ہیں؟

رانا ثناء اللّٰہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 3 ملزمان عدالت میں موجود ہیں،رانا ثناء اللّٰہ اور ان کے گارڈ عدالت پیش نہیں ہوئے ہیں۔

عدالت نےاظہارِبرہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ملزمان پیش نہ ہوں۔

رانا ثناء اللّٰہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے باعث رانا ثناء اللّٰہ اور ان کے گارڈز پیش نہیں ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

منشیات برآمدگی کیس، رانا ثناء کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے وکیل نے کہا کہ آج ملزمان پر فردِ جرم عائد ہونا ہے۔

عدالت نے کہا کہ آپ کو درخواست پر بحث کے لیے آخری موقع دے رہے ہیں۔

لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت نے کیس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین