لاہور(نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرلی۔ جج شاکر حسن نے سماعت کی۔ رانا ثناءاللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ رانا ثنا اللہ قومی اسمبلی سیشن میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، حاضری سے معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ رانا ثنااللہ پر 15 کلو منشیات برآمد ہونے کا الزام ہے۔