پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار ہمایوں سعید نے مداحوں کو ڈرامہ سیریل’دل لگی‘ دیکھنے کامشورہ دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ہمایوں سعید نے مہوش حیات کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں نے سیاہ لباس زیب تن کر رکھا ہے۔
اداکار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ کیا آپ نے ڈرامہ ’دل لگی ‘دیکھا ہے؟ اگر نہیں دیکھا تو فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کے ریلیز ہونے سے قبل دیکھ لیں۔
مہوش حیات نے اس تصویر پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ہماری یہ تصویر بہت پسند ہے۔‘
اس سے قبل مہوش نے ڈرامے کی ہی تصویر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آج کل وہ بار بار دل لگی ڈرامہ دیکھ رہی ہیں۔
انہوں نے مداحوں سے اس ڈرامے کے حوالے سے فیڈ بیک بھی مانگا تھا اور یہ بھی پوچھا تھا کہ کیا اس ڈرامے کا سیکوئل ہونا چاہئے؟
اداکارہ کے کمنٹ سیکشن میں ہمایوں سعید نے کوئی اور جواب تو نہ دیا ہاں یہ ضرور شکوہ کیا کہ ’یہ والی تصویر تم نے مجھے نہیں بھیجی، مجھے دوسری بھیج دی، رکو میں ابھی وہ شیئر کرتا ہوں۔‘