وفاقی حکومت کی کورونا وائرس کے خلاف کارکردگی کو سراہنے کا رحجان جاری ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف حکومتی کارکردگی سے 69 فیصد پاکستانی مطمئن ہیں۔
گیلپ پاکستان کے نئے سروے کے مطابق عالمی وبائی مرض کے خلاف حکومتی کارکردگی سے 28 فیصد غیرمطمئن نظر آئے۔
کورونا سے متعلق حکومتی اقدامات پر کئے گئے گزشتہ سروے کی نسبت مطمئن افراد کی شرح میں 2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
نئے سروے میں ملک بھر سے 1300 افراد کی رائے لی گئی اور اعد اد و شمار جاری کیے گئے۔