نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز صرف 10ہزار626 رہ گئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 586 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ مزید 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے اب تک جاں بحق ہوئے افراد کی مجموعی تعداد 6ہزار231 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کاکہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 25ہزار 537 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
این سی او سی کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 2لاکھ75 ہزار317 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 2 لاکھ 92 ہزار 174 کورونا کےمریض سامنے آئے ہیں۔
آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں کورونا کے 7 مریض انتقال کرگئے، بلوچستان میں کورونا سے 2 افراد اور خیبرپختونخوا میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 24لاکھ14ہزار902 کورونا کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔