لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم پہلے ہی وہاں بیٹھے ہوئے ہیں تو اپوزیشن کو جی ایچ کیو کا گیٹ نمبر پانچ کیوں ملے گا ؟،نواز شریف کو واپس لانا آسان کام نہیں ہے ،مردہ اور تھکی ہوئی اپوزیشن حکومت کا کچھ نہیں بیگاڑ سکتی اور عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ اپوزیشن کی اے پی سی محرم کے بعد بھی ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی، ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی سے تحریری معاہدہ چاہتے ہیں جبکہ شہباز شریف کبھی تحریر ی طور پر لکھ نہیں دے گا۔