کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ صحت پنجاب نے لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد اب مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ سیکرٹری صحت پنجاب محمد عثمان کا کہنا ہے کہ جس گھر یا دکان میں کورونا کیس ہو گا، صرف اسے لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ گھر یا دکان کے پورے علاقے، پلازے یا شاپنگ مال کو سیل نہیں کیا جائے گا جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص گھر پر 14 دن قرنطینہ میں رہے گا۔ انہوں نےبتایا کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق آج سے ہوگا اور نوٹیفیکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔