• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ گروپ کے زیر اہتمام پاکستان کی سب سے بڑی ورچوئل تعلیمی نمائش آج

لاہور(خبر نگار)جنگ گروپ کے زیر اہتمام پاکستان کی سب سے بڑی ورچوئل تعلیمی نمائش دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو کا آغاز آج صبح سے ہو رہا ہے ۔دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو دور جدید کی ٹیکنالوجی کےساتھ پہلی ورچوئل ایجوکیشن ایکسپو ہے جو آج صبح دس بجے سے آن لائن شروع ہو رہی ہے ۔

جس میں پاکستان کے معروف سرکاری و غیرسرکاری تعلیمی ادارے شرکت کررہے ہیں اور طلبہ و طالبات کوان کے بہتر کرئیر کے حوالے سے آن لائن معلومات فراہم کریں گے۔جنگ گروپ نے ہمیشہ کی طرح اپنی روایت کو برقرار رکھتےہوئے طلبہ کے بہتر مستقبل کیلئے تعلیمی اداروں تک رسائی کیلئے ایکسپو کا اہتمام کیا ۔ 

تاہم عالمی وبا کووڈ 19 کےباعث اس مرتبہ ورچوئل(آن لائن) ایجوکیشن ایکسپو کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جس سے مستفید ہوتے ہوئے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین ناصرف مکمل معلومات حاصل کرسکیں گے بلکہ متعلقہ اداروں کے نمائندگان سے ون آن ون مشورہ لےسکتے ہیں ۔

آج ملک کے کسی بھی حصےمیں موجود طالب علم اور ان کے والدین گھر بیٹھے سفری دشواریوں کے بغیر انٹرنیٹ کے ذریعے مستفید ہوسکتے ہیں ۔

جن میں طلبہ و طالبات کےتعلیمی اداروں میں داخلوں کے ساتھ ساتھ سکالر شپ کے حصول اور کرئیر کونسلنگ کے حوالے سے یہ ورچوئل تعلیمی نمائش مستقبل کے لئے راہنما اصول فراہم کرے گی۔ 

شرکت کرنےوالے مشہور اداروں میں یونیورسٹی آف لاہور، سپیرئیرگروپ ، یوایم ٹی ، ورچوئل یونیو رسٹی ، پاک ایمز، انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی ، نساء کالج ،بیکن ہاؤس یونیورسٹی ،رفاء انٹرنیشنل کالجز، لیڈز یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن ، یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس،نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن (ملتان) ، انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب ،گیریژن یونیورسٹی ،ایمپیرئیل کالجز ، ایگریکلچرل یونیورسٹی فیصل آباد وغیرہ شامل ہیں۔

تازہ ترین