• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کے داماد کی حوالگی کیلئے خط، برطانیہ نے کوئی جواب نہیں دیا

اسلام آباد (آئی این پی)وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کے لئے برطانیہ کو گزشتہ ماہ خط لکھا تھا تاہم برطانوی محکمہ داخلہ کی طرف سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا علی عمران نیب لاہور کو مطلوب ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے انٹرپول کو بھی خط لکھا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران نیب لاہور کو مطلوب ہے اور وہ برطانیہ فرار ہوگیا تھا جس پر متعلقہ احتساب عدالت نے علی عمران کو اشتہاری قرار دے کر اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

تازہ ترین