اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان اور ایران کے سفارتکاروں اور خارجہ پالیسی ماہرین نے چاہ بہار او ر گوادر کی بندرگاہوں کو باہم منسلک کرنے پر زور دیا ہے۔کورونا کی صورتحال کے بعد ایران پاکستان اقتصادی شراکت داری کے موضوع پر پاکستان اور ایران کے سفارتکاروں اور خارجہ پالیسی ماہرین کے درمیان مشترکہ ویبینارمنعقد ہوا۔ جس میں شرکا نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے نجی شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا انتہائی اہم ہے۔ پاکستانی مقررین نے ترقی کی راہیں تلاش کرنے کےلئے مشترکہ ورکنگ گروپ اور ایران اور پاکستان کےدرمیان تبادلے کے پروگراموں کو فروغ دینے، جدید تحقیق و ترقی کےلئے مشترکہ مراکز قائم کرنے پر زور دیا۔