• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی آمد میں غیر معمولی اضافہ

پشاور (لیڈی رپورٹر) لاک ڈاون کے خاتمے اور کرونا کیسز میں کمی کے بعدخیبرپختوونخوا کے سیاحتی مقامات اور بالائی 6 اضلاع میں سیاحوں کی آمد میں غیر معمولی اضافہ پاکستان بھر کے سیاحوں نے خیبر پختون خواکے سیاحتی مقامات میں ڈیرے ڈال دئے ہیں خیبر پختونخواہ میں محکمہ سیاحت کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق 13 اگست سے لیکر 21 آگست تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 27 ہزار 995 سیاح،خوب صورت مقامات سے لطف اندوز ہوئے ہیں جبکہ سب سے زیادہ سیاحوں نے ایبٹ آباد کا رخ کیا ہیں اعدا دو شمار کے مطابق ایبٹ آباد میں 3 لاکھ 56 ہزار 400 سیاح آئے دوسرے نمبر پر ضلع سوات میں 1 لاکھ 89 ہزار 596سیاح آئے اور 65 ہزار 350 سیاحوں نے مانسہرہ کا رخ کیا ہیں محکمہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق لوئر چترال میں 9800اور لوئر دیر میں 3460 سیاحوں نے سیر سپاٹے کئے جبکہ اپر دیر میں 3389سیاحوں نے سیر کئے ہیں۔
تازہ ترین