• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت درست راستے پر واپس آگئی ہے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان کا معیشت سے متعلق کہنا ہے کہ معیشت درست راستے پر واپس آگئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ معیشت درست راستے پر واپس آ گئی ہے، جولائی 2019ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 613 ملین ڈالر تھا، جون 2020ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 100 ملین ڈالر رہ گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 424 ملین ڈالر کمی ہوئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں زبردست تبدیلی برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافےکی وجہ سے آئی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔

اُن کا کہنا ہے کہ صورتحال میں یہ ٹھوس بہتری برآمدات جو جون 2020 ء کی نسبت 20 فیصد زیادہ رہی ہیں یہ مسلسل بحالی اور ریکارڈ ترسیلاتِ زر کا نتیجہ ہے۔

تازہ ترین